Meeting of Ali congress

Meeting of Ali congress

LATE YASA RIZVI

LATE YASA RIZVI
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

Wednesday, December 01, 2010

PRESS NOTE 28.11.2010


ALI CONGRESS

KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No............                                                 Date............

برائے اشاعت



رسول اور مولا کی سیرت کھل کر اعلان اور حمایت حق تھی:تنظیم علی کانگریس

لکھنو 28 نومبر تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں عالمِ انسانیت کو عیدِ غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ وہ اہم ترین موقعہ ہے جب کے اللہ کے رسول نے قران کے ساتھ نمونئہ عمل کے طور پر اپنی طرح اپنی جگہ پر مولا علی ؑ کو جانشین مقرّرکر کے دین کا تکمیلہ کر دیا۔ یہ آخری حج ہی وہ مبارک موقعہ ہے جس میں دس تاریخ کو رسول نے عالم انسانیت کے لئے منشور پیش کیا اور اٹھارہ تاریخ کو نمونہءعمل پیش کردیا۔افسوس کی بات یہ ہے کہ قوم نے اس منشور کو پسِ پشت ڈال دیا اور مولا ؑ کی شخصیت کو نمونئہ عمل بنانا چھوڑ دیا۔ اگر آخری حج کے پیغام کو اُمت مضبوطی سے تھام لے تو ہم آج بھی اُمت وسطہ اور خیرالامم کی شکل میں جانے جا سکتے ہیں۔ رسول اور مولا ؑ کی سیرت کھل کر اعلان اور حمایت حق تھی۔ آج ہماری قوم میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور علماءاور دانشوروں کا ایک بڑا طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ خاموش رہ کر اپنی ذمّہ داری سے ادا ہو جائے گا جو کہ کسی حال میں مولاؑ کی پیروی نہیں ہے۔موجودہ حالات میں خاموش بیٹھنے والے خود بھی ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔ پچھلے دنوں اخبارات میں شیعہ وقف بورڈ کے چئر مین صاحب کے استعفیٰ کی خبروں سے ظاہر ہے کہ انہوں نے اوقاف کے لٹیروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت نہ کی اور استعفیٰ دے کر خود کو بری رکھنے کی کوشش کی اور اسطرح مولا کا حقِ نمک ادا کرنے کے بجائے رشتہ داری کی پاسداری کو اہمیت دی۔ دوسری طرف یہ قابلِ تحسین ہے کہ کچھ لوگوں نے وقف امامبارہ غفرانماب کی بدعنوانیوں کے خلاف ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور مولا کے مال کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر خرد برد کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑےگا۔

اس ہفتہ حسین آباد ٹرسٹ کے سکریٹری جناب اوپی پاٹھک صاحب کے ذریعہ شیعہ طلبہ کے لئے وظائف جاری کئے جانے حسین آباد کی مجالس کے لئے بہتر ذاکری کے انتظام اورشاہی ضریحِ مبارک کے یومِ عاشورہ کو دفن کئے جانے کے انتظامات اور وثیقہ کی رقم بڑھانے کی تحسین کی گئی۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بہو بیگم صاحبہ اورنواب سالار جنگ بہادر کی اولاد کے وثیقہ میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اسکے علاوہ پاٹھک صاحب کو یہ بھی یاد دلایا گیا کہ2009 میں علی کانگریس نے انکو امامِ جمعہ کی تبدیلی کے لئے میمورنڈم پیش کیا گیا تھا۔ موجودہ امام جمعہ کا بار بار منبر سے جھوٹ بولنا اور نماز جمعہ کاوذاتیات کا اکھاڑہ بنانا بار بار ثابت ہوچکا ہے لہٰذا سیکریٹری صاحب تنظیم کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے کسی عادل امام جمعہ کا انتظام بھی بہت جلد کردیں تو بہت بہتر ہوگا۔

آخر میں اللہ سے تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ اور الیسع رضوی مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے اہلبیتؑ کی تعلیمات اور کردار کی پیروی کرتے رہنے کا عہد کیا گیا۔

جاری کردہ لائق علی