KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.
Mob. No.9415544115.
Ref.No............ Date............
برائے اشاعت
جاوید مرتضی کی برسی کی تیاریاں شروع
تجدید عہد کا دو روزہ پروگرام چھوٹے امام باڑہ میں: تنظیم علی کانگریس
لکھنو 23 اکتوبر:تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست زیر صدارت مرزا ارشاد حسین شاہ منعقد ہوئی، جس میںمیں پچھلے ہفتے کے حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مرحوم قاعد،تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز و رہبر الحاج جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی پہلی برسی کے سلسلے سے یومِ تجدیدِعہد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ انشااللہ 30 اکتوبر کو بعد نماز مغربین امامباڑہ محمد علی شاہ المعروف بہ چھوٹا امامباڑ ہ میں مجلس دیسہ ہوگی۔ اور 31 اکتوبر کو انشاللہ اسی جگہ اور اسی وقت روبینہ جاوید مرتضیٰ کی کتاب حیات جاوید کا اجراءجاوید صاحب مرحوم کے والد ماجد عزت مآب جسٹس مرتضیٰ حسین کریں گے۔
اپنی کتاب حیاتِ جاوید کے سلسلہ میں علی کانگریس کی نائب صدر اور دخترانِ زینبی کی صدر روبینہ جاوید مرتضیٰ نے بتایا کہ انکے والد ایک تاریخ ساز شخصیت (legend) تھے جنکا بچپن سے لے کر انتقال تک کا وقفہ صدق مقال اوررزق حلال پر مبنی تھا اور جنہوں نے اپنی ساری زندگی پیامِ امام حسین علیہ السلام کو عوام تک پہونچانے میںنچھاور کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے واالدِ مرحوم کی روح سے انہوں نے اللہ کے سامنے یہ عہد کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی انکی تاسی میں اہلیبیت علیہم السلام کے اصل پیغام کی نشر و اشاعت پر صرف کرنے کے لئے وقف کر رہی ہیں ۔ تنظیم کے سکریٹری اصغر مہدی صاحب نے بتاےا کہ مجلس انشااللہ تنظیم کے نائب صدر مسعود اظہر رضوی پڑھیں گے اور مجلس اور رسمِ اجراءکے دعوت نامے شہر میں تمام علمائ، دانشوروں اور دیگر افرادکو دئے جا چکے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام محبانِ اہلیبت علیہم السلام وہ لوگ جو قومی حالات میں بہتری کی فکر رکھتے ہیں ان جلسوں میں شامل ہوں گے۔جعفر رضا صاحب ایڈوکیٹ نے اطلاع دی کہ وکلاء اور ماہرین قانون کے دعوت نامے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ حسن اعجاز صاحب نے اخبارات اور میڈیا سے رابطے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس سلسلہ میں تفصیلی نشریہ حسب ضرورت پھر جاری کیا جائے گا۔آخر میں اللہ سے تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ اور الیسع رضوی مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے اہلبیتؑ کی تعلیمات اور کردار کی پیروی کرتے رہنے کا عہد کیا گیا۔
جاری کردہ
لائق علی
No comments:
Post a Comment