زمین میں باقی رہنے کے لئے انسانوں کے لئے سود مند ہونا ضروری:
جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی مجلس دیسہ کا پیغام
جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی مجلس دیسہ کا پیغام
آج بعد مغربیں تحریک عزاداری و تحریک تحفظ اوقاف کے علم بردارجاوید مرتضیٰ طاب ثراہ کی پہلی برسی کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے علی کانگریس کے نائب صدر مسعود اظہر رضوی نے کہا کہ اگر زمین میں باقی رہنا ہے تو قوم کو انسانوں کے لئے مفید ہونا پڑے گا کیونکہ قران نے سورہ رعد کی سترہویں آیت میں حق و باطل کا فرق بتاتے ہوئے یہی اصول مرتب کیا ہے۔ حق کی مثال مفید پانی کی ہے اور باطل کی مثال اس جھاگ کی جو اس پر بظاہر وقتی طور پر غالب دکھائی دیتا ہے مگر بالآخر خشک ہو کر فنا ہو جاتا ہے اور حق باقی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ قران کے مطابق انسانوں کے لئے فائدہ مند کیا ہے اور ایسا کرنے پرسورہ اعلیٰ کی نویں آیت تابارہویں آیت اور سورہ ذاریات کی پچپنویں آیت سے ہدایت ملے گی جس میں واضح کر دیا گیا کہ فائدہ پہونچانے کا ذریعہ تذکیر اور نصیحت ہے لہٰذا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر قوم کے زمین میں باقی رہ جانے کے لئے ضروری ہے اگر یہ نہ ہوا تو قوم جھاگ کے ساتھ فنا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تذکیر کے لئے اللہ تعالیٰ نے قران کو آسان کر دیا ہے اور اس بات کو سورہ قمر میں چار بار دہرائا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ آپ مصور سے تو محبت جتائیں مگر اسکی تصویر کو بگاڑیں لہٰذا مسلمان پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ خلق خدا سے محبت کرے اور اسکی حفاظت کی خاطر کوئی بھی قربانی دےنے سے گریز نہ کرے جیسا کربلا کے شہیدوںؑنے کر دکھایا۔ یہی اصول بتاتا ہے کہ اسلام میں جہد لالبقاstruggle for existenceکے نتیجے میں survival of the fittestکے بجائے survival of the beneficial کا اصول مانا جاتا ہے اور اسی بات کی تبلیغ جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ اپنی حیات میں کرتے رہے۔مصائب اہلبیتؑ کا ذکر کرتے ہوئے اللہ سے راہ حق پر چلتے رہنے کی دعا کی۔
مجلس چھوٹے امامباڑے میں جاوید صاحب کے والد عزت مآب جسٹس مرتضیٰ حسین صاحب نے منعقد کی تھی اور اس میں بہت سارے معززین شہر کے علاوہ تنظیم علی کانگریس، دخترانِ زینبی، یوتھ علی کانگریس، اور علی لائرس اسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
کل ۱۳ اکتوبر کو اسی وقت اسی جگہ جاوید صاحب کی صاحبزادی روبینہ جاوید مرتضیٰ کی کتاب حیات جاوید کی رسم اجراء انشاللہ جسٹس مرتضیٰ حسین صاحب کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ اور علی کانگریس اور اُسکی ہمنوا تنظیمیں حمایت حق اور مخالفت باطل کے اپنے عہد کی تجدید کریں گی۔
جاری کردہ روبینہ جاوید مرتضیٰ
No comments:
Post a Comment