ALI CONGRESS
KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.
Mob. No.9415544115.
Ref.No............ Date............
برائے اشاعت
اللہ کے انصاف میں دیر ہے اندھیر نہیں ہے : تنظیم علی کانگریس
لکھنو 21 نومبرتنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میںحالات حاضرہ کا جائزہ لےا گیا۔ کہپچھلے اتوار کو جو شیعہ قوم کی رسوائی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کی گئی اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ خود ساختہ قائد نے اپنے اقتدار کی ہوس اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے اپنے بھائی کے ذریعہ جو کم عمر لڑکوں کا استعمال کرتے ہوئے شہر میں ہنگامہ آرائی کرائی اس سے پوری دنیامیں شیعوں کی بڑی ذلت ہوئی اور جب ان نا سمجھ ،بھولے بھالے جذباتی کم عمرلڑکوں پر قانونی کار روائی ہو رہی ہے تو یہ لوگ اپناپلہ جھاڑتے ہوئے انکو پریشانیوںمیں پھنسا کر غریب شیعوں کو یک و تنہا چھوڑ گئے ہیں۔ خود ساختہ قائد کا بھائی کہیں دبک گیا ہے اور نام نہاد حسینی ٹائگرس کے مٹھی بھر کارکنان اپنے لیڈر کی تلاش کر ہے ہیں مگر وہ کسی خفیہ جگہ بیٹھ کر اپنی کارستانیوں کو انجام دے رہا ہے۔نام نہاد حسینی ٹائگرس کے بعض اراکین کو یہ ڈر ہے کہ خود ساختہ قائد کے گھر والے تو سیاسی چالوں سے اپنے کو بچا لیں گے مگر قوم کے چند کم عمر لڑکے قربانی کا بکرا بنائے جا سکتے ہیں۔ سرکاری و غیر سرکاری املاک کی تباہی و بربادی کے جو منظر ۴۱ نومبر کو پیش کئے گئے ان پر ابھی تک کوئی موثر کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے عام شہریوں کو ڈر ہے کہ فساد برپا کرنے والے کہیں دوبارہ شہر کا امن برباد نہ کردیں۔
مقررین نے نماز جمعہ کے خطبوں کو ذاتی لڑائی کے لئے استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ جو باتیں علی کانگریس نے بہت پہلے کہی تھیںوہ آج لوگوں کی سمجھ میں آنے لگی ہیں کہ جمعہ کے خطبے میں مسلسل جھوٹ اور دروغ گوئی کی جا رہی ہے ۔ یہ عجیب بات ہے کہ جب وقف مسجد شاہدرا کی آراضی کے بارے میں،امامباڑہ غفرانماب میں ہو رہی خرد برد و اسپتال کو زمین دئے جانے کے بارے میں،قرق ہوئی مسجدوں کی واگزاری کے سلسلہ میں،وقف رانی سلطنت کے سودے بازی کے بارے میں ِ، وقف امام باڑہ سجادیہ کی زمین کو فروخت کر کے لاکھوں روپیہ کے بارے میں اور شیعہ وقف بورڈ کی بد عنوانیوں پرسوالات کئے جاتے ہیں تو خود ساختہ قیادت مکمل خاموشی اختیار کر لیتی ہے اور سراج مہدی کی بیٹی کے نکاح پڑھائے جانے پر اتنی صفائیاں اور جھوٹی باتیں محراب سے کرکے قوم کو ایک بار پھر فریب دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ اللہ کے انصاف میںدیر ہے اندھیر نہیں ہے ہر ظالم کو سزا ضرور ملتی ہے۔ دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر رسواکرنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو اللہ ایک نہ ایک دن ذلیل و رسوا ضرور کرتا ہے۔جو بھی دوسروں کے لئے گڈھا کھود تا ہے وہ ایک دن خود ہی اس گڈھے میں گرتا ہے۔حق کی بالا دستی ہوتی ہے۔مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ بنائے رکھیں اور کسی مولوی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔آخر میں اللہ سے تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ اور الیسع رضوی مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے اہلبیتؑ کی تعلیمات اور کردار کی پیروی کرتے رہنے کا عہد کیا گیا۔
جاری کردہ لائق علی
No comments:
Post a Comment