Meeting of Ali congress

Meeting of Ali congress

LATE YASA RIZVI

LATE YASA RIZVI
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

Monday, June 28, 2010

PRESSNOTE OF 27.6.2010

ALI CONGRESS

KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No............                                                             Date............

برائے اشاعت

لکھنو 27 جون،تنظیم علی کانگرےس کی ہفتہ وار میٹنگ چوک،لکھنﺅ مےں منعقد ہوئی۔میٹنگ مےں ماہ رجب کی فضیلت اور اہمےت کا ذکر کرتے ہو ئے کہا گےا کہ ماہ رجب کوشہر الامّہ ےعنی اماموں کا مہینہ کہا جا تا ہے۔ اس مبارک ماہ مےں ہمےں اپنے کردار اور عمل سے وہ مثالےں پےش کرنا چائے جو امام محمد باقر,امام علی تقی،امام علی نقی اور امام متقےان حضرت علی کی تعلیمات ، سیرت اور حالاتِ زندگی کی روشنی سے متاثر محسوس ہوں۔اسلامی کلنڈر کے ماہ رجب کی 13تاریخ، تاریخ نوع انسانی کا اہم دن تصور کرتے ہوئے بلا تفریق مذہب اورنظرےہ اس مبارک دن کو عقیدت واحترام سے مناےا گےا ۔ علی کانگریس اس ےقین دہانی کے ساتھ کہ حضرت علی کی تعلیمات ، سیرت اورعملی زندگی کے مطابق ہی دینی بےداری اوراصلاح معاشرہ کے فرائض انجام دیتی رہے گی،سب کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ اس طرح اگر ہم قوم پر مسلت قائدکی کارگزارےوںکا تعلیماتِ حضرت علی کی روشنی مےں تجزےہ کرےںتوےہ پاتے ہےں کہ دراصل حضرت علی کا نام تو سرف عوام کو بےوقوف بنانے کے لئے کرتے ہیں لےکن پےروی انکے مخالفین اور دشمنوں کی کی جا رہی ہے۔حضرت علیؑ نے اپنے سگے بھائی جناب عقیل کو بےت المال سے حق سے زےادہ نہیں دےا لےکن خود ساختہ قائدقوم کے اثاثہ اور امام کی املاک پرا پنے رشتہ داروں کو مسلت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رے ہےں۔ تاریخ گواہ ہے کہ رسولِ خدا کی وفات کے بعد حضرت علی نے اسلام کے مفاد کے مد نظر متعدافراد کی امدادی پیشکش کو قبول نہیں کےا اور خلافت کو اتحاد پر ترجیح نہیںدی، لےکن آج قوم کے دینی اورتعلیمی اداروں پرخود اور اسلامی تعلیمات سے نابلد افراد کو مسلت کرنے کے لئے سرکاری پا رٹےوں کے طرح گٹھبندھن کر کے قوم کا اتحاد اور شیرازہ تار تار کےا جا رہا ہے اور اس کے لئے غیر اخلاقی باتےں اور جھوٹ او بہتان تراشیوں جےسے غیرشرعی کام کو محراب و منبرکے غلط استعمال کے ذرےعہ انجام دےا جا رہے ہےں۔اگر ہم سرسری طور پر ہی حضرت علیؑ کی زندگی کا مطالعہ کرےںتو ےہ بات آسانی سے پا لےتے ہےں کہ آپ کی ذات سے اور مشوروں سے دینی تبلیغ مےںمصروف، امن پسند، اصلاح معاشرہ مےںکوشاںافراد اور جماعتےں مستفید ہوتی تھیں لےکن آج اےسے لوگوں کو اپنی عزت و آبرو، جان و مال کاخطرہ جن لوگوں سے ہے وہ سب پر عےاں ہو چکا ہے، کس طرح اےک بزرگ عالم دین کو ذہنی طور پر اذیتےں دی گئیں، جناب جاوےد مرتضیٰ اور ان کے نطرےات سے مطابقت رکھنے والے افراد کے خلاف جمعہ کے خطبات اور درگاہ کے اجلاس کے ذرےعہ عوام کو مشتعل کرنے کی بہت کوشش کی گئی وہ بھی صرف اس لئے کہ انکی نہیف آواز پر لوگ متوجہ ہو نے لگے تھے۔حضرت علی نے اپنے دور خلافت مےں اپنے اےک گورنر کی اےک رئےس کی تقریب مےں شرکت کرنے کے واقعہ پر نوٹس لےتے ہوئے جو سرزنش کا مکتوب بھےجا تھا س کی آج ِانکی نظروں مےں کےا وقعت ہے وہ پانچ ستارہ ہو ٹلوں مےں سرکاری افتار پاٹےوں مےں انکی شرکت سے عےاں ہے۔آج حالات ےہ ہےں کی پانی سر سے اوپر نظر آ رہا ہے اور انکے اخلاق اور عمال اتنے پست ہو گئے ہےں کہ ہر محفل و مجلس مےں لوگ ان سے اپنی برائت کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ لوگوں مےں اظہار جرت بڑھنے لگی ہے ، لوگ امام باڑہ غفرانماب، امام باڑہ سجادےہ اور دیگرچیزوں کا حساب کتاب مانگنے لگے ہیں، لےکن اخبار ات مےںشائعDataصرف واضح حقیقت کا چھوٹا نماےں حصّہ ےعنیThe tip of the iceberg ہے۔علی کانگرےس اِن تمام چیزوں اور تمام بےنک کھاتوں کی enforce department/ income tax department سے جانج کا مطابہ کرتی ہے ۔ علی کانگرےس خود ساختہ قائد اور انکی ٹولی کی جانب سے حق اظہار رائے کی آزادی کی پامالی کی مزموم کوششوں کی مزمت کرتی ہے۔ علی کانگرےس کا ےہ موقف ہے کہ قوم کی ترقی کے لئے پرےس، اداروں، اور ہر فرد کے اظہار رائے کے حق کی آزادی کا مکمل تحفظ ےقینی بناےا جانا اشد ضروری ہے۔ جمعہ کے مظاہرے (جو صرف حکومت کو دکھانے کے لئے ہو تے ہےں) کے تلعق سے شائع خبر سے عےاں ہو جاتا ہے کہ اکثر عوام خموش طریقہ سے جمعہ کے غلط استعمال سے نارازگی کا اظہار کر نے لگے ہےں۔ علی کانگرےس نے پھر اپنے اس مطالبہ کو سامنے رکھا ہے کہ لکھنﺅ کا خطبئہ جمعہ اےک خاص خصوصےت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے غلط اورذاتی مفاد کے لئے استعمال کر نے سے شعےان لکھنﺅ کا وقار مجروح ہو تا ہے ، لہٰذا اس کے متن کی تشکیل کے لئے علماءاور دانشور حضرات کی اےک کمےٹی تشکیل کی جائے تاکہ خطبئہ جمعہ شعےان لکھنﺅ کاOfficial نظرےہ قرار دےا جا سکے ۔ جلسہ مےں تمام مومنین جناب علی اصغر کی ولادت با سعادت کی مبارک باد پےش کی گئی۔اخیر مےں ذہنی، سماجی اور دینی بےداری کے علمبردار الحاج جاوےد مرتضیٰ اور جناب ےسع رضوی کی خدمات کو ےاد کرتے ہو ئے ایصال ثواب پےش کےا گےا۔

جاری کردہلائق علی



ALI CONGRESS

KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No............                                       Date............

बराए इशाअत

लखनऊ 27 जून,तनज़ीम अली कांग्रेस की हफ्ता वार मीटिंग चौक,लुच्नो में मुनअक़द हुई।मीटिंग में माह रजब की फ़ज़ीलत और अहमऐत का ज़िक्र करते हुए कहा गया कि माह रजब को षहर इमामों का महीना कहा जा ता है। इस मुबारक माह में हम को अपने किरदार और अमल से वो मिसालें पेश करना चाहिए जो इमाम मुहम्मद बाकर इमाम,अली तकी,इमाम अली नक़ी और इमाम मुत्ताकियान हज़रत अली की तालीमात और हालाते ज़िंदगी की रोशनी से मुतासिर महसूस हो ।इस्लामी कैलेंडर के माह रजब की 13तारीख़, तारीख़ नव इन्सानी का अहम दिन तसव्वुर करते हुऐ बिला तफ़रीक़ मज़हब और नज़रिए इस मुबारक दिन को अकीदत ओ-एहितराम से मनाया गया । अली कांग्रेस इस यकीन दहानी के साथ कि हज़रत अली की तालीमात और अमली ज़िंदगी के मुताबिक ही देनी बेबेदारी और इसलाह मुआशरा के फ़राइज़ अंजाम देती रहेगी,सब को मुबारक बाद पेश करती है। इस तरह अगर हम क़ौम पर मुसल्लत क़ाइद की कार्य प्राड़ी का तालीमाते हज़रत अली की रोशनी में तजज़िया करते हैं तो यह पाते हैं कि दरअसल हज़रत अली का नाम लेकर पेरवी उनके मख़ालफ़ीन और दुश्मनों की की जा रही है।हज़रत अली ने अपने सगे भाई जनाब अकील को भी बेतउलमाल से हक़ से ज्यादा नहीं दिया लेकिन ख़ुद साख़ता काएद क़ौम के असासे पर अपने रिश्तेदारों को मसलत करने का कोई मौक़ा हाथ से जाने नहीं दे रहे हैं। तारीख़ गवाह है कि रसूले ख़ुदा की वफ़ात के बाद हज़रत अली ने इस्लाम के फायेदे के मद्दे नज़र मुतादिद अफ़राद की इमदादी पेशकश को क़बूल नहीं किया और खिलाफत को इत्तहाद पर तर्जी नहीं दी, लेकिन आज क़ौम के दीनी और तालीमी इदारों पर खुद और इस्लामी तालीमात से नाबलद अफ़राद को मुसल्लत करने के लिए सरकारी पार्टियों की तरह गठबंधन कर के क़ौम का इत्तहाद और शीराज़ा तार तार किया जा रहा है और इस के लिए ग़ैर अख़लाक़ी बातें और झूट व बोहतान तराशीयों जैसे ग़ैर शरई काम को मेहराब ओ मिम्बर से ग़लत इस्तेमाल के ज़रिये अंजाम दिया जा रहे हैं।अगर हम सरसरी तौर पर ही हज़रत अली की ज़िंदगी का मुताला करें तो यह बात आसानी से पा लेते हैं कि मौला की ज़ात से और परामर्श से दीनी तब्लीग़ में मसरूफ, अमन पसंद, इसलाहे माशरआ में कोशां अफ़राद और जमाअतऐं मुस्तफ़ीद होती थीं लेकिन आज ऐसे लोगों को अपनी इज्ज़त ओ- आबरू, जान ओ- माल का ख़तरा जिन लोगों से है वो सब पर उजागर हो चुका है, किस तरह एक बुज़ुर्ग आलिमे दीन को जेहनी तौर पर अज़ीयतऐं दी गईं, जनाब जावेद मुर्तज़ा और इन के नज़रियात से मुताबक़त रखने वाले अफ़राद के ख़िलाफ़ जुमा के खुतबात और दरगाह के इजलास के ज़रिये अवाम को भढ़काने की बहुत कोशिश की गई वो भी सिर्फ इस लिए कि उनकी नहीफ आवाज़ पर लोग मुतवज्जेह होने लगे थे।हज़रत अली ने अपने दौरे खिलाफत में बसरा के गवर्नर की एक रईस की तक़रीब में शिरकत करने के वाक़िया पर नोटिस लेते हुऐ जो मज़म्मत का मकतूब भेजा था उसकी आज इनकी नज़रों में क्या मूल्य है वो पाँच सितारा होटलों में सरकारी इफ़तार पार्टियों में उनकी शिरकत से उजागर है।आज हालात यह हैं कि पानी सर से ऊपर नज़र आ रहा है और उनके अख़लाक़ और आमाल इतने पस्त हो गए हैं कि हर महफिल ओ- मजलिस में लोग इनसे अपनी बेजारी का इज़हार करने लगे हैं। लोगों में इज़हार जुर्रत बढ़ने लगी है , लोग इमाम बाड़ा गुफरानमआब, इमामबाड़ा सज्जादिया और दीगर चीज़ों का हिसाब किताब मांगने लगे हैं, लेकिन अखबारों में प्रकाशित आंकड़े सिर्फ स्पष्ट हक़ीक़त का छोटा सा नुमाया हिस्सा यानी The tip of the iceberg है।अली कांग्रेस इन तमाम चीजों और तमाम बैंक खातों की enforce department/ income tax department से जांच का मुतालबा करती है । अली कांग्रेस ख़ुद साख़ता क़ाइद और उनकी टोली की जानिब से हक़ इज़हार राय की आज़ादी की पामाली कोशिशों की मज़मत करती है। अली कांग्रेस का यह नजरिया है कि क़ौम की तरक़्की के लिए प्रेस , इदारों, अफ़राद के इज़हार हक़ की आज़ादी का मुकम्मल तहफ्फुज़ यकीनी बनाया जाना बहुत ज़रूरी है। जुमा के मुज़ाहिरे (जो सिर्फ हुकूमत को दिखाने के लिए होते हैं) के संबंध से प्रकाशित ख़बर से उजागर हो जाता है कि अक्सर अवाम ख़मोश तरीके से जुमा के ग़लत इस्तेमाल से नाराजगी का इज़हार करने लगे हैं। अली कांग्रेस ने फिर अपने इस मुतालबा को सामने रखा है कि लखनऊ के जुमे का खुतबा एक ख़ास महत्व रखता है और इस के ग़लत और अपने हितों के लिए इस्तेमाल करने से शियाने लखनऊ की बदनामी होती है , लिहाज़ा इस के मतन की तशकील के लिए उलमा और दानिश्वर हज़रात की एक कमिटी तशकील की जाए ताकि खुत्बाए जुमाﺅ शियाने लखनऊ की तर्जुमानी करे । जलसे में तमाम मोमिनीन को नासिर इमाम हुसैन , जनाब अली असग़र की विलादत बा सआदत की मुबारक बाद पेश की गई।अख़ीर में ज़हनी, समाजी और देनी बेदारी के अलम्बरदार अल्हाज जावेद मुर्तज़ा और जनाब यसा रिज़वी की ख़िदमात को याद करते हुए इसाले सवाब पेश किया गया ।


जारी करदा


लायक़ अली

Friday, June 25, 2010

PRESSNOTE OF 25.6.2010

Youth Ali Congress

Ahata Mirza Ali Khan,Lucknow-3

(برائے اشاعت)

علماءکو سیرت امیر المومنین پر عمل کرنے شدید ضرورت : یوتھ علی کانگریس نے میلاد حضرت علی منعقد کیا

لکھنو:25 جون یوتھ علی کانگریس کے زیر اہتمام میلاد حضرت علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔میلاد میں معززین نے تمام مسلمانوں کو مولائے کائنات حضرت علیؑ کی ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں جانشین پیغمر اسلامﷺ حضرت علی علیہ السلام کی عظیم روحانی شخصیت اور انکے اوصاف جمیل اور عدل و انصاف پر مبنی نظام پر بھرپور روشنی دالی۔ دنیا سے بے رغبتی ، جاہ و حشم سے دوری و یہودی کے باغ میں مزدوری، غرباءپروری، جذبہءجہاد، شجاعت اور صبر و استقلال جو مثالی نمونے آپ نے پیش فرمائے وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، لیکن افسوس کہ آج خود کو دین مبین کا مبلغ اور شریعت کا پاسدار ٹھرانے والا طبقہ از خود سیرت علی ؑکی پیروی نہیں کر رہا ہے۔ بلکہ اس طبقہ نے دین کو دنیا حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ بجائے محنت و مشقت کے چور دروازے سے دینی و دنیاوی رقومات اینٹھ کر عیش کوشی کر رہا ہے۔ حکام کی چاپلوسی اور ارباب اقتدار کی خوش آمد سیرت امیر المومنینؑ کے برعکس ہے۔حضرت قنبر جیسے غلام اور جناب فضہ جیسی کنیز کے ساتھ مساوی سلوک کرنے والے امیر المومنینؑ کا خود کو معاذ اللہ جانیشن بتانے والا طبقہ اپنے آپ کو عام مسلمانوں سے بلند و افضل تصورکر تے ہوئے ہر کسی پر جھوٹے و بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی خوشی کے لئے ذلیل و رسوا کرنے کی کوششوں میں مستقل لگا ہوا ہے۔


جناب امیرؑ فرماتے تھے کہ اس سے پہلے کہ میں دنیا سے رخصت ہوجاوں ، مجھ سے جو کچھ پوچھنا ہے دریافت کر لو۔ مگر افسوس کہ دور حاضر میں انکی نیابت کے دعوے داران علم سے دور اور اسلام کی بنیادی معلومات سے بھی نا آشنا ہیں۔ محراب و منبر سے محبت علیؑ کے جو دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ وہ قطعی کھوکھلے ہیں۔حضرت علیؑ کبھی باطل طاقتوں کے سامنے سپر اندیختہ نہیں ہوئے۔ لیکن آج انکے نام پر دینی رقومات اینٹھنے والے افراد اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے ظالم اور باطل طاقتوں سے ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کر رہے ہیں بجائے عوام کو متحد کرنے کے ان میں اختلافات پیدا کئے جا رہے ہیں ۔مکر و فریب کا بازار گرم ہے کل تک جو ممبروں سے ایک دوسرے کو عقائد کی بنیاد پر برا بھلا کہا کرتے تھے آج اپنے ذاتی مفاد کے لئے ایک بضاہر ایک نظر آ رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عشرہ محرم میں کون کسکے راستے پر چلتا ہے ؟ مقرریرین نے نوجوانان ملت سے اپیل کی کہ وہ قران فہمی کا جذبہ پیدا کریں اور صاحب ذولفقار، حیدر کرار کی پیروی کرتے ہوئے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف جد و جہد کریں اور سرمایہ داروں اور بر سر اقتدار طبقے نیز حکام کی چاپلوسی کرنے والے خود ساختہ قائدین ملت کی شاطرانہ چالوں سے ہوشیار رہیں اور قوم کو استعمال نہ ہونے دیں۔


امیر المومنینؑ کے احکامات کے مطابق بے دین،فریبی،ڈھونگی،بدچلن،آوارہ،بددیانت،جاہل،کاہل،مطلبی،عیار،ریاکار،زانی،شرابی،جواری،شاطر،بد اخلاق، بے ہودہ، ظالم، سرکش،زر پرست،حاسد اور وقف خور افراد سے بھی کھل کر اپنی بے زاری کا اظہار کریں۔ تاکہ امیر المومینن کی تعلیمات پر عمل کیا جاسکے۔ غریبوں و محتاجوں، بیواو ¿ں،یتیموں، بے سہارا اور کمزار افراد پر طاقت آزمائی اور سرکشی کرنے والوں نیز امت مسلمہ میں انتشار و افتراق پھیلانے والے استعماری، صہیونی، فسطائی اور طاغوتی طاقتوں کے ایجنٹوں سے بھی ہوشیار رہیں۔ قوم کو حالت حاضرہ سے با خبر کرتے ہوئے کہا کہ قوم اب کسی بھی شخصیت کی ’ بندھوا مزدور‘ نہیں رہی ہے۔بحمد اللہ قوم میں حق و باطل کو پرکھنے کا شعور پیدا ہو تا جا رہا ہے۔مومن کو ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جا سکتا،لہٰذا وہ افراد جو اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے مسلسل قوم کا استحصال کرتے ہیں انکو اپنی روش بدل دینا چاہئے ورنہ وہ دن دور نہیں کہ جس قوم نے انکو نا اہل ہوتے ہوئے بھی بلندیوں پر پہنچا دیا وہی قوم انکو انکے کرموں کی سزا بھی دے سکتی ہے۔


اس موقع پریوتھ علی کانگریس کے بانی و تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الیسع رضوی کو یاد کیا گیا کہ انہوں نے ملائم سنگھ یادو کے دور میں اپنی کاوشوں اور تعلقات کی بنا پر ۳۱ رجب المرجب کی سرکاری چھٹی کا اعلان کرا دیا تھا۔یوتھ علی کانگریس نے مایاوتی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کرے۔


(سید ضمیر حیدرسیکریٹری نشر و اشاعت)
 
Youth Ali Congress


Ahata Mirza Ali Khan,Lucknow-3



(बराए इशाअत)

मौलानाओं को सीरत अमीर उलमोमिनीन पर अमल करने शदीद ज़रूरत : यूथ अली कांग्रेस ने मीलाद हज़रत अली मुनअक़द क्या

लखन्नओ-:25 जून यूथ अली कांग्रेस के ज़ेर इहतिमाम मीलाद हज़रत अली अलैह अलसलाम का इनइक़ाद क्या गया।मीलाद में माज़ज़ीन ने तमाम मुसलमानों को मौलािऐ कायनात हज़रत अलीؑ की विलादत बा सआदत की मुबारक बाद पेश करते हुऐ अपनी तक़रीर में जानशीन पीग़मर इस्लामﷺ हज़रत अली अलैह अलसलाम की अज़ीम रुहानी शख़सीयत और उनके औसाफ़ जमील और अदल ओ- इन्साफ़ पर मबनी निज़ाम पर भरपूर रोशनी दा ली। दुनिया से बे बे रग़बती , जाह ओ- हशिम से दूरी ओ- यहूदी के बाग़ में मज़दूरी, गरबाएपरवरी, जज़्बाएजिहाद, शुजाअत और सब्र ओ- इस्तक़लाल जो मिसाली नमूने आप ने पेश फिरमा ए वो हम सब के लिए मुसइल राह है, लेकिन अफ़सोस कि आज ख़ुद को दीन मुबीन का मुबल्लिग़ और शरीयत का पासदार ठर्राने वाला तबक़ा अज़ ख़ुद सीरत अली ؑकी पैरवी नहीं कर रहा है। बल्कि इस तबक़ा ने दीन को दुनिया हासिल करने का ज़रीया बिना लिया है। बजाए महंत ओ- मुशक़्क़त के चोर दरवाज़े से देनी ओ- दुनियावी रकौमात ईंठ कर ऐश कौशी कर रहा है। हुक्काम की चापलूसी और अरबाब इक़तिदार की ख़ुश आमद सीरत अमीर एलमोमिनीनؑ के बरअक्स है।हज़रत क़नबर जैसे ग़ुलाम और जनाब फ़ज़ा जैसी कनीज़ के साथ मसावी सलूक करने वाले अमीर एलमोमिनीनؑ का ख़ुद को मआ़ज़ उल्लाह जानेशन बताने वाला तबक़ा अपने आप को आम मुसलमानों से बुलंद ओ- अफ़ज़ल तसव्वुरकर ते हुऐ हर किसी पर झूटे ओ- बे बे बुनियाद इल्ज़ामात लगा कर अपनी ख़ूशी के लिए ज़लील ओ- रुसवा करने की कोशिशों में मुस्तकिल लगा हुआ है।


जनाब अमीरؑ फर्माते थे कि इस से पहले कि में दुनिया से रुख़स्त होजओं , मुझ से जो कुछ पूछना है दरयाफ़त कर लो। मगर अफ़सोस कि दूर हाज़िर में उनकी नियाबत के दावे दारान इल्म से दूर और इस्लाम की बुनियादी मालूमात से भी ना आश्ना हैं। महराब ओ- मुनब्बर से मुहब्बत अलीؑ के जो दावे किऐ जा रहे हैं । वो कतई खोखले हैं।हज़रत अलीؑ कभी बातिल ताक़तों के सामने सुपर अनदीखता नहीं हुऐ। लेकिन आज उनके नाम पर देनी रकौमात ईंठने वाले अफ़राद अपनी ज़ाती ख़्वाहशात की तकमील के लिए ज़ालिम और बातिल ताक़तों से हाथ मिलाने से ग़ुरेज़ नहीं कर रहे हैं बजाए अवाम को मुत्तहिद करने के इन में इख़तिलाफ़ात पैदा किऐ जा रहे हैं ।मकर ओ- फ़रेब का बाज़ार गर्म है कुल तक जो ममबरों से एक दूसरे को अक़ाऐद की बुनियाद पर बुरा भल्ला कहा करते थे आज अपने ज़ाती मुफ़ाद के लिए एक बज़ाहिर एक नज़र आ रहे हैं।अब देखना ये है कि इश्रा महरम में कौन किसके रास्ते पर चलता है ? मकर रीरैन ने नौजुआ नान मिल्लत से अपील की कि वो क़ुरआन फ़हमी का जज़्बा पैदा करें और साहिब ज़ूलफ़क़ार, हैदर करार की पैरवी करते हुऐ हुक़ूक़ ग़सब करने वालों के ख़िलाफ़ जद ओ- जिहद करें और सरमाया दारों और बर सर इक़तिदार तबक़े नीज़ हुक्काम की चापलूसी करने वाले ख़ुद साख़ता क़ाइदीन मिल्लत की शातिर अन्ना चालों से होशियार रहें और क़ौम को इस्तेमाल ना होने दीं।


अमीर एलमोमिनीनؑ के अहकामात के मुताबिक बे बे दीन,फरेबी,ढोंगी,बदचलन,आवाराह,बददियानत,जाहिल,काहिल,मतलबी,अयार,रिया कार,ज़ा नी,शराबी,जुआरी,शातिर,बद अख़लाक़, बे बे हुदा, ज़ालिम, सरकश,ज़र परस्त,हासिद और वक़्फ़ खोर अफ़राद से भी खुल कर अपनी बे बे ज़ारी का इज़हार करें। ताकि अमीर एलमोमीनन की तालीमात पर अमल क्या जासके। ग़रीबों ओ- मुहताजों, बीवाओ- ¿ं,यतीमों, बे बे सहारा और कमज़ार अफ़राद पर ताक़त आज़माई और सरकशी करने वालों नीज़ उम्मत मुसल्लिम्मा में इन्तिशार ओ- इफ़तराक़ फैलाने वाले इसतिमारी, सहयोनी, फ़सताई और ता गोती ताक़तों के एजैंटओ-ं से भी होशियार रहें। क़ौम को हालत हाज़िरह से बा ख़बर करते हुऐ कहा कि क़ौम अब किसी भी शख़सीयत की ’ बंधुअ मज़दूर‘ नहीं रही है।बहम्द उल्लाह क़ौम में हक़ ओ- बातिल को परखने का शऊर पैदा हो ता जा रहा है।मोमिन को एक सूराख़ से बार बार नहीं डसा जा सकता,लिहाज़ा वो अफ़राद जो अपनी ज़ाती ख़्वाहशात की तकमील के लिए मुसलसल क़ौम का इसतहसाल करते हैं अनिको अपनी रविष बदल देना चाहिऐ वर्ना वो दिन दूर नहीं कि जिस क़ौम ने अनिको ना अहल होते हुऐ भी बुलंदीयों पर पहुंचा दिया वही क़ौम अनिको उनके कर्मों की सज़ा भी दे सकती है।


इस मौक़ा पर यूथ अली कांग्रेस के बानी मबानी ओ- तहरीक अज़ादारी ओ- तहफ्फुज़ औक़ाफ़ के मनसूबा साज़ अल्यासा रिज़वी को याद किया गया कि उन्हों ने मुलायम सिंह यादव - के दौर में अपनी काविशों और ताल्लुक़ात की बिना पर 13 रजब अल्मरजब की सरकारी छुट्टी का ऐलान करा दिया था। यूथ अली कांग्रेस ने मायावती सरकार से मुतालबा किया है कि21 रमज़ान एलमुबारक यौम शहादत अमीर एलमोमिनीन हज़रत अली इबन अबी तालिब के मौक़ा पर सरकारी छुट्टी का ऐलान करे।


(सय्यद ज़मीर हैदरसैक्रेटरी नशर ओ- इशाअत)

Monday, June 21, 2010

PRESSNOTE OF 20.6.2010

قوم سعودی ایجنٹ و ایجنڈے سے ہوشیار رہے

امامباڑہ غفرانماب کا انتظام منشع واقف کے مطابق ہو۔ تنظیم علی کانگریس

لکھنو ¾ ۰۲جون تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں پچھلے ہفتے کے حالات پر غور کرکیا گیا۔ گذشتہ ہفتے جو سب سے تشویشناک بات سامنے ائی وہ یہ ہے کہ سعودی حکومت اپنی فضائی پٹّی ایران پر حملے کے لئے اسرائیل کو دےنے والا ہے۔ اس خبر سے سعودیوں اور یہودیوںکی ملی بھگت واضح ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اسرائیل کے ایجنٹ ہیں وہی سعودیوں کے ایجنٹ ہیں۔جس گھر کے چشم و چراغ اسرائیل جا کر خیر سگالی کرتے ہیں وہیں کے خود ساختہ قائید سعودیوں کی طرفداری میں شیعہ قوم میں افتراق اور اختلال پھیلانے کے لئے جمعہ کے خطبوں کا استعمال کرتے ہیں ، جنتالبقیع کے انہدام کے ا یسے جُرم کو جھٹلائے جانے پر قوم کے جذبات پر ٹھنڈا پانی ڈال کر سعودی مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ ایک پورا گھرانا جو صرف سفارت خانوں اور کلچر ہاوءس کی خیرات کھا کھا کر پلتا رہا اُس نے قومی جذبات کا استحصال کر کر کے کوفہ کے ان غدّاروں اور انگریزوں کے دور میں وطن میں پیدہ ہونے والے میر جعفر جیسے غداروں کا روپ دھار لیا اور تمام قومی اداروں اور ملکیتوں پر یا تو خود قابض ہو گئے یا پھر انہیں سیاسی پارٹیوں اور حکومتوں کے ہاتھ بیچ دینے کے در پے ہیں ۔ اےسے میں تنظیم علی کانگریس نے مستقل ،کسی قسم کے خوف کے بغیر حق بول بول کر ساری قوم کو حق گوئی کی ہمت عطا کر دی ہے۔ یہ بے انتہا ضروری ہے کہ نماز جمعہ کی امامت کسی لائق فرد کے حوالے کی جائے اور یہ بھی ضروری ہے کہ قوم رہبروں کی شکل میں آنے والے رہزنوں سے ہوشیار رہے اور ا س بات کا ایک مستقل منشور بنایا جائے کہ جمعہ کے خطبہ میں کیا کہا جائے گا۔ یہ اچھی بات ہے کہ تنظیم علی کانگریس کہ مطالبہ کے مطابق چئیرمین شیعہ وقف بورڈ نے اما باڑہ غفرانمآب میں ناجائز تعمیر کو فی الحال روک دیا ہے۔ مگر دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بات نہ ہو اور امام باڑہ غفرانمآب کا پورا حساب کتاب عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔نیز منشائے واقف کے مطابق امام باڑہ غفرانماب کی تولیت مجدد شریعت السید دلدار علی (غفرانماب) کے بڑے بیٹے کی ذریت کو بلا تاخیر منتقل کی جائے۔قوم چیرمین شیعہ وقف بورڈ کی احسان مند ہوگی اگر وہ اپنے دینی فریضہ کو پورا کریں اور سیاسی ہاتھوں نیز باطل طاقتوں کا کھلونہ نہ بنیں۔

ایک اور بات جو انتہائی قا بل تشویش ہے وہ یہ ہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے اکثر ممبران میٹنگوں میں حصہ نہیں لیتے اور ایسا کر کے وہ اس طبقہ کی ہمت افزائی کر رہے ہیں جو جو اوقاف خوروں کے مفاد کے لئے وقف بورڈ کا استعمال کرتا ہے ہم تمام ممبرانِ وقف بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا ناغہ تمام میٹنگوں میں شامل ہوں اور امام کی جائداد کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کریں۔ بصورت دیگر تنظیم علی کانگریس وقف بورڈ کے ایسے ممبران کے خلاف جو کہ سیاسی رہنما بھی ہیں اور جو عوام سے ووٹوں کے طلب گار رہتے ہیں آیندہ الکشن میں مہم چلانے پر مجبور ہو جائے گی خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی پلیٹ فارم سے کیوں نہ لڑ رہے ہوں۔

میٹنگ میں الیسع رضوی طاب ثراہ کی مولائے کائنات حضرت علیؑ کی یوم ولادت بہ سعادت کی سرکاری تعطیل کرانے کی کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے انکے لئے صورة فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔جناب اخترحسن رضوی صاحب ممبر شیعہ وقف بورڈ کے صاحبزادے ثاقب رضوی مرحوم کی ناگہانی وفات پر اظہار تاسّف کرتے ہوئے مرحوم کے والد کی گئی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی

Monday, June 14, 2010

TANZEEM ALI CONGRESS: PRESSNOTE OF 13.6.2010

TANZEEM ALI CONGRESS: PRESSNOTE OF 13.6.2010

PRESSNOTE OF 13.6.2010

جلسہ جہاد و انقلاب کی پہلی سالگرہ ،پیش رفت قابل اطمینان:تنظیم علی کانگریس
13.06.2010, 12:30pm , اتوار (GMT)
عظیم شاعر عاشور کاظمی اور شا ہ مینا شاہ کے سجادہ نشین کے انتقال پر ملال پر رنج و غم کا اظہا ر

تنظیمعلی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں حالات حاضرہ کا جائزہ لیتے ہوئے یاد کیا گیا کہ ۳۱ جون تنظیم علی کانگریس کے جلسہ جہاد و انقلاب کی پہلی سالگرہ ہے۔ اس جلسہ میں تنظیم کے مرحوم قائدجاوید مرتضی صاحب طاب ثراہ نے قوم کو یہ پیغام دیا تھا کہ ضروری ہے کہ لوگ قومی حالات میں غور و فکر کرتے رہیں تاکہ انقلاب فکر و عمل برپا ہو سکے اور قومی حالات میں سدھار آ سکے۔ اس ایک برس کے عرصہ میں تنظیم نے اپنے دو بہترین قائد کھوئے مگر اللہ کا شکر ہے کہ عوامی بیداری کی اپنی ذمہ داری کو پوری طرح اد اکرتی رہی جسکے نتیجہ میںنام نہاد قائدین ملت کی قوم کا استحصال کرنے اور قوم کو سیاسی پارٹیوں کے ہاتھوں فروخت کرنے کی سازشیں قطعئی کامیاب نہ ہو سکیں اور آج قوم میں ہر شخص ایسے سازشیوں کے خلاف کھل کر اور بغیر ڈرے اظہار خیال کر رہا ہے۔ دوسری طرف نام نہاد قائدین نے بھانت بھانت کے رنگ بدل بدل کر گرگٹ کو بھی شرمندہ کر دیا۔
حد یہ ہوئی کہ ایران کے وظیفہ خوارنام نہاد قائدنے ان لوگوں کی ہم نشینی اختیار کر لی جنہوں نے کل تک منبر سے آیت اللہ مرتضیٰ مطہری، ہاشمی رفسنجانی، آیت اللہ خامنہ ای اور یہاں تک کہ مولانا کلب عابد صاحب مرحوم وغیرہ کو سب و شتم کیا ستم ظریفی یہ ہے کہ یہی خود ساختہ قائد ملت الیسع صاحب مرھوم پر منبر سے یہ بہتان لگا رہے تھے کہ چوں کہ وہ خدا نخواستہ علماءکی توہین کرتے تھے اس لئے انہوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔ایسے نقلی اجتہادی ایک طرف ان لوگوں کے ساتھ ہو گئے جو مولانا علی نقی صاحب مرحوم کی جان کے دشمن رہے اور انکے انتقال کے بعد بھی ان پر تحریری و تقریری طور پر سب شتم کرتے رہے دوسری طرف جنت البقیع کے انہدام کے مجرموں کی پشت پناہی کرتے رہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ اب زبانِ خلق خود نقارہئِ خدا بن چکی ہے اور اےسے لوگوں کے سارے کرتوت طشت از بام ہو چکے ہیں۔
گذشتہ جمعہ میں ڈاکٹر کلب صادق صاحب نے تنظیم علی کانگریس کے اس موقف کی تائید کی کہ مظاہرے بے فائدہ ہیں اور امت کو مسائل کے حل کے لئے اللہ سے دست بہ دعا ہونا چاہئے اوفہم و شعور کے ساتھ اپنی بات کو دنیا تک پہونچانے کا مناسب عمل کرنا چاہئے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ تنظیم علی کانگریس کا یہ مطالبہ کتنا مناسب ہے کہ نماز جمعہ کی امامت فوری طور پر مناسب اور لائق فرد کی طرف منتقل کی جائے۔کیونکہ لکھنوءمیں نمازِ جمعہ کے خطبے کی حیثیت شیعوں کے آ فیشیل نکتہءنظر کی ہونی چاہئے اور اس میں ایسے بیانات ہی دئے جانے چاہئے جن سے قوم کا وقار بلند ہو اور جس کے ذریعہ قوم کے مثائل کا حل نکالا جا سکے۔
میٹنگ میں شیعہ وقف بورڈ کے چےر مےن کی توجہ امام باڑہ غفرانماب مےں ہو رہی تعمیر کی طرف دلاتے ہو ئے کہا گیا کہ وقف غفرانماب مےںقبروں کی قیمت،منشاءواقف اور حساب کتاب کے ذےل مےں جاننچ کرائی جائے اور اس سلسلہ سے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائےں۔ امامباڑہ میں مومنین کی قبروں کو کھود کر اس پر پلروغےرہ کی تعمیر کئے جانے سے شیعہ قوم میںکافی تشویش اور غم و غصہ ہے، لہٰذا چےر مےن صاحب سے مطالبہ کےا گےا کہ وہ کسی بھی رشتہ داری کا پاس نہ رکھتے ہو ئے امام باڑہ غفرانماب کے معاملہ مےں قانون اور شرعی قوانین کے مطابق کاروا ئی کرےں۔ میٹنگ میں عظیم شاعر عاشور کاظمی اور شا ہ مینا شاہ کے سجادہ نشین کے انتقال پر ملال پر رنج و غم کا اظہا ر کیا گیا
آخر میں تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثرا و الیسع رضوی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔


Sunday, June 13, 2010

PRESSNOTE OF 6.6.2010

ALI CONGRESS

KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No............                                                 Date............

برائے اشاعت



بقول امام حسین ” صلہءرحمی قطعہ رحمی سے بہتر ہے“تنظیم علی کانگریس

لکھنو ¾ ۶ جون تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں حالات حاضرہ پر غور کرتے ہوئے اسرائل کے جارحانہ روئیے کی سخت مخالفت کی گئی اوریہ کہا گیا کہ اسرئیل سمیت دنیاکے ہر ظالم کی جرائتیں اتنی صرف اس وجہ سے بڑھی ہیں کیونکہ امت کے افراد نے اپنی عقل استعمال کرنے، علم و فہم حاصل کرنے خود اپنی افادیت دنیا میں ثابت کرنے اور اپنا نکتہءنظر دنیا کے سامنے مناسب انداز میں پیش کرنے کے بجائے اپنی قسمت کا مالک اور فیصلہ کرنے والا یا تو مسلم ممالک کے سیاسی حکمرانوں کو بنا لیاہے جو کہ امریکہ کے پٹھو ہیںیابعض کم عقل مولویوں کی اندھی پیروی کرتے رہنے کی روش اختیار کر لی ہے ۔اسرائیلیت در حقیقت فسطائیت کی ایک قسم ہے جو اس باطل نظریہ د پر قائیم ہے کہ بنی اسرائیل ساری دنیا پر حکومت کرنے کے لئے ہیں اور باقی ساری دنیا دوسرے درجے کی مخلوق ہے۔ جب تک اس طرح کے فاسد نظریات دنیا میں باقی رہیں گے تب تک دنیاسے مظالم کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہی لوگ جو خود اسرائیل سے گہرے تعلاقت رکھتے ہیں اسرایلی پرچم جلا کر اپنی روٹیاں سینکنے سب سے آگے آگے ہو جاتے ہیں تا کہ حکومت انہیں بہت بڑا نیتا سمجھ لے اور انکے اپنے ذاتی مفادات کے کاروبار چلتے رہیں۔ جس طرح اسرائیل چاہتا ہے کہ دنیا میں کوئی حق نہ بولے اسی طرح یہ ہر اخبار اور میڈیا اور ہر بولنے والے کی زبان پر پہرہ لگانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ امت کا ہر فرد اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بڑھائے۔ ظالمین کی تمام سازشوں کو باریکی سے سمجھے اور اپنی بات کو دنیا تک پوری طرح سے پہنچاسکے۔ حکومتِ ہند سے اس بات کا مطالبہ کےا گےا کہ وہ مسلمانون کے جذبات کا احترام کر تے ہوئے اسرئیل سے تمام سفارتی تعلقات منقتع کر دے، کےوں کہ مظلوم فلسطینی عوام کا محاسرہ غےر انسانی ہے اور اسرئیل سے کسی بھی طرح کا تعلق رکھنا انسان دشمنی ہے ۔ اس ہفتے دو ایسے مولوی حضرات کو ساتھ ساتھ دیکھ کرخوشی ہوئی جو ساری زندگی ایک دوسسرے کے خلاف صف آراءرہے ہیںاور حضرت امام حسین ؑ کا وہ تاریخی فقرہ دوہرانے کا دل چاہتا ہے کہ” صلہءرحمی قطعہ ¾ رحمی سے بہتر ہے“۔ مگر بہتر ہوتا اگر یہ ساتھ اصولی بنیادوں پر اور قوم اور دین کی خدمت کے لئے ہوتا نہ کہ کسی ادارہ پر قبضہ کے لئے۔کم سے کم اتنا تو ہونا ہی چاہئیے کہ اب سے منبروں کا ناجائیز استعمال ایک دوسرے کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور ذاتیات کے لئے نہ کیا جائے۔لےکن عوام بخوبی جانتے ہےں کہ ےہ ملاپ اس سےاست کا حصہ ہے جس مےں نظرےات ےا Ideology مستقل اور دائمی تصور نہیں کئے جاتے ہےں بلکہ ذاتی مفادات ہی مستقل اور دائمی ہو تے ہےں۔

جلسہ مےں کہا گےا کہ تنظیم علی کانگرس کی تحریک کے اثر سے عوام مےں بےداری کی سطح مےں اصافہ ہو رہا ہے اور لوگ نماز جمعہ کے غلط استعمال کے تعلق سے اپنی بےچینی کا اظہار کرنے لگے ہےں اور امام جمعہ کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے لگے ہےں۔جلسہ مےں آئےت اللہ خمےنی کی برسی کے موقع پر اےران اور دنےا کے مسلمانوں کوتعزیت پعش کی گئی۔ آخر میں تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثرا و الیسع رضوی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

جاری کردہ لائق علی

PRESSNOTEOF 30.5.2010

ALI CONGRESS

KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No...........                                         . Date............

برائے اشاعت



نمازجمعہ کو نا بنایاجائے ذاتیات کا اکھاڑہ۔تنظیم علی کانگریس

تحریک احترام محراب و منبر کو رفتار دی جائے گی۔

لکھنو ¾ ۰۳مئی تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں پچھلے ہفتے کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بے قصوروں کا قتلِ عام بے انتہا تشویش ناک ہے تنظیم نے مِدنا پور میں ریل پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی اور مہلوکین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔ ساتھ ہی پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی گئی۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ تنظیم علی کانگریس اپنی تحریک احترامِ محراب و منبر کو رفتار دے گی تا کہ نمازِ جمعہ میں منبر اور محراب کا استعمال قوم میں اختلاف پیدا کرنے اور ذاتی مفادات کو بڑھاوا دینے کے لئے نہ کیا جا سکے۔ ایک برس گذرا۔ اس منبر سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی سفارت خانہ سے چالیس لاکھ روپے شیعت کی مخالفت کے لئے دئے گئے تھے( جو صاحب اس خطبہ کو دیکھنا چاہتے ہیں وہ ابھی بھی youtube.com پر دیکھ سکتے ہیں)بار بار پوچھے جانے پر بھی اسکا خلاصہ نہ ہوا۔ ادھر یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ خود یہ الزام لگانے والے سعودی حکومت کی وکالت کرنے والوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، جنت البقیع کے مظالم کے خلاف احتجاج کی مانگ پر ٹھنڈا پانی ڈال رہے ہیں، شیعوں میں عورتوں کے متعلق سعودی اندازِ فکر پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، ذاکر نائک اور صدام کی طرفداری کرنے والے مولوی کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرنے عین شہادت جنابِ سیدہ ؑکے دن عید گاہ جا رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے علی کانگریس نے پھر اس سلسہ میں یہ مانگ کی تھی کہ اسکا پورا خلاصہ کیا جائے مگر اسکا کوئی جواب سال بفر سے آج تک نہیں دیا گیا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ روپے خود اسی جرگے کی جیب میں شیعت کی مخالفت کرنے اور ملت پر تسلط پیدا کرنے کے لئے گئے ہوں۔ اسکے بعد مستقل یہ دیکھا جا رہا ہے کہ منبر اور محراب کا استعمال پھر بڑے زور و شور پر شیعی اداروں اور بزرگ افرادِ ملت کے خلاف افواہیں اڑانے کے لئے مستقل کیا جا رہا ہے۔ اس لئے تمام علماءکو چاہیئے کہ تنظیم علی کانگریس کی تحریکِ احترامِ محراب و منبر کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں۔ یہودی اور سعودی ایجنٹوں کا ایک گروہ قوم پر اپنا اقتداربڑھانے کے لئے زمین آسمان کے قلابے ملائے دے رہا ہے اور اسے روک کے رکھنا بے انتہا ضروری ہے۔

ساتھ ہی تنظیم علی کانگریس نے پچھلی بار” ©ایک شخص ایک وقف“ کا جو نعرہ دیا تھا اس پر عمل درامد کے لئے تمام علماءاور مومنین وقف بورڈ سے اپنا مطالبہ بار بار دہرائیں تا کہ اوقاف کو لوگوں کی ذاتی کمائی کا ذریعہ نہ بننے دیا جائے۔

جلسے کے آخر میں تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثرا و الیسع رضوی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

جاری کردہ

لائق علی

PRESSNOTE OF 23.5.2010

ALI CONGRESS


KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.

Mob. No.9415544115.

Ref.No............                                                               Date............

برائے اشاعت



مِلّت ، اتحادِ مولویت سے ہوشیار رہے: تنظیم علی کانگریس



لکھنو ¾ ۳۲مئی قتنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں حالاتِ حاضرہ کا جائیزہ لینے کے بعد کہا گیا کہ ایامِ شہادتِ شہزادیئِ کونین عشرہئِ محرم سے بھی زیادہ اندوہناک دن تھے۔ زیادہ اسلئیے کیونکہ کربلا کے شہیدوں خصوصاً مولا ؑاور چھوٹے حضرت ؑ کے مزارات مقدس باقی ہیں اور عراق میںگذشتہ تما م اٹھا پٹک کے باوجود ساری دنیا کے لئے زیارت گاہ اور چشمہئِ فیضان بنے ہوئے ہیں جب کہ شہزادیئِ کونین کا روضہ اور جنّت البقیع میں تمام مزارات مقدسہ کو سعودی حکومت اپنے مظالم کا نشانہ بنا کر شہید کر چکی ہے اور یہ ظالم حکومت آج بھی نہ صرف یہ کہ باقی ہے بلکہ خود ہمارے شہر میں اسکے ان مظالم سے صاف صاف مکر جانے والے اسکے وکیل موجود ہیں۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ خود کو مومنین کا نمائیندہ بتانے والے لوگ اس فی الوقت موجود ظالم حکومت کے ان ایجنٹوں کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ جب سارے مومنین شہادت معصومہؑ کا غم منا رہے تھے اور سینہ زنی اور آہ و فغاں میں مصروف تھے قوم کے خود ساختہ قائید اپنے موسیرے بھائیوںکے ساتھ عیش باغ کی عید گاہ جا کر مصافحہ و معانقہ کرنے اور اتحادِ مولویت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف تھے۔ ابھی کچھ ہی دنوں پہلے یہی جناب جمعہ کے خطبہ میں مومنین پر الزام لگا رہے تھے کہ انکا ©”ندوہ آنا جانا ہے © © ©“اب اردو اخبارات میں چھپی تینوں کی تصویر خود ہی بتا رہی ہے کہ کسکا کسکا ، کب کب، اور کہاں کہاں آنا جانا ہے۔جن لوگوں نے جمعہ کا یہ دل پذیر خطبہ نہ سنا ہو وہ اب بھی اس سے لطف اندوز ہونے کے لئےhttp://www.youtube.com/watch?v=bZ_oV2NYt21



دیکھ سکتے ہیں۔ ضروری ہے کہ یہ جناب خلاصہ کر دیں کہ اّخر وہ چالیس لاکھ روپے جن کا ذکر انہوں نے اپنے اس خطبہ میں کیا ہے کہاں گئے ورنہ دو اور دو چار کے اصول پر جنّت البقیع کے معاملہ میں انکی مجرمانہ خاموشی، دارالمارہ، ”رائیل “ کیفے اور عیدگاہ میں یارانِ غار کے ساتھ چھپی تصویریں بہ زبانِ بے زبانی بہت کچھ کہہ جاتی ہیں۔ مولویت کا یہ اتحاد صرف اور صرف ملّت کے استحصال کے لئے ہے اور حقیقی اتحاد توحید کی مظبوط بنیادوں پر اس اتحادِ مولویت سے ہوشیار رہ کر ہی پیدہ ہو سکتا ہے۔ غار والی کربلا سے غلہ ہٹائے جانی کی خفّت کا نزلہ حسین آباد ٹرست پر گرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اودھ کے شاہوں کو برا بھلا کہنے اور ان سے ہی فائدہ اٹھانے والے ہمیشہ یہ بھول جاتے ہیں اور شائید یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا جانتی ہی نہیں کہ وہ خود نقلی اجتہادی ہیں اور حقیقی آل غفرانماب کی جگہ پر نا جائیزقبضہ کئے بیٹھے ہیں۔ان گنت فرضی کمیٹیاں اور فرضی تنظیمیں بنا بنا کر ہزاوروں اوقاف پر قبضہ جمایا جا چکا ہے۔ آخر خود عیش کرنے ہوائی جہازوں میں اڑنے اور اپنے بہی خواہوں میں تقسیم کرنے کے لئے دولت کہاں سے آ رہی ہے؟ ایک ہی شخص کے ان گنت اوقاف کا متوّلی بنے رہنے کا کیا جواز ہے؟ صرف ان باتوں کی پردہ پوشی کے لئے حکومت کو پریشر میں لے ر ایک بنا ہوا وقف بورڈ بگاڑ کر اپنے سگے رشتہ دار و اسکا ڈمی چئیرمین بنوانے کے لئے زمین آسمان کے قلابے ملانے ی کیا ضرورت تھی؟جناب زینبؑ کی توہین کی بے نیاد افواہ اڑا کر غریب عوام ، خواتین اور بچوں کو کام کاج اور مزدوری ہرجا کروا کر سڑک پر اتارنے کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟ روضہئِ زینبیہ سے کذشتہ ہفتے کے دن خواتین کے اپنے دل کو بھیج کر چڑھاوے وغیرہ پر قبضہ جمانہ کیا معنی رکھتا ہے؟جب ظلم دوستی اور عدل دشمنی روزِ روشن کی طرح واضح ہو چکی ہے اور جمعہ میں محراب و منبر کا استعمال اپنی ذاتی اغراض کے لئے کیا جانا ثابت ہو چکا ہے تو علمائِ حق کو چاہئے کہ و ہ اپنے شرعی فریضہ کو پہچانیں اور فقہ کے مطابق صحیح نمازِ جمعہ کے قیام کی فوری سبیل کریں تاکہ شہر میں نمازِ جمعہ صحیح طور پر اد اہو سکے اور وہاں سے واقعی اخوتِ ملّت کا پیام دیا جا سکے۔

آخر میں تحریک عزاداری اور تحریک تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ طاب ثراہ اور الیسع رضوی طاب ثراہ کی بے لوث قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انکے لئے صورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔



جاری کردہ

لائق علی