Meeting of Ali congress

Meeting of Ali congress

LATE YASA RIZVI

LATE YASA RIZVI
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

Monday, June 21, 2010

PRESSNOTE OF 20.6.2010

قوم سعودی ایجنٹ و ایجنڈے سے ہوشیار رہے

امامباڑہ غفرانماب کا انتظام منشع واقف کے مطابق ہو۔ تنظیم علی کانگریس

لکھنو ¾ ۰۲جون تنظیم علی کانگریس کی ہفتہ وار نشست میں پچھلے ہفتے کے حالات پر غور کرکیا گیا۔ گذشتہ ہفتے جو سب سے تشویشناک بات سامنے ائی وہ یہ ہے کہ سعودی حکومت اپنی فضائی پٹّی ایران پر حملے کے لئے اسرائیل کو دےنے والا ہے۔ اس خبر سے سعودیوں اور یہودیوںکی ملی بھگت واضح ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اسرائیل کے ایجنٹ ہیں وہی سعودیوں کے ایجنٹ ہیں۔جس گھر کے چشم و چراغ اسرائیل جا کر خیر سگالی کرتے ہیں وہیں کے خود ساختہ قائید سعودیوں کی طرفداری میں شیعہ قوم میں افتراق اور اختلال پھیلانے کے لئے جمعہ کے خطبوں کا استعمال کرتے ہیں ، جنتالبقیع کے انہدام کے ا یسے جُرم کو جھٹلائے جانے پر قوم کے جذبات پر ٹھنڈا پانی ڈال کر سعودی مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ ایک پورا گھرانا جو صرف سفارت خانوں اور کلچر ہاوءس کی خیرات کھا کھا کر پلتا رہا اُس نے قومی جذبات کا استحصال کر کر کے کوفہ کے ان غدّاروں اور انگریزوں کے دور میں وطن میں پیدہ ہونے والے میر جعفر جیسے غداروں کا روپ دھار لیا اور تمام قومی اداروں اور ملکیتوں پر یا تو خود قابض ہو گئے یا پھر انہیں سیاسی پارٹیوں اور حکومتوں کے ہاتھ بیچ دینے کے در پے ہیں ۔ اےسے میں تنظیم علی کانگریس نے مستقل ،کسی قسم کے خوف کے بغیر حق بول بول کر ساری قوم کو حق گوئی کی ہمت عطا کر دی ہے۔ یہ بے انتہا ضروری ہے کہ نماز جمعہ کی امامت کسی لائق فرد کے حوالے کی جائے اور یہ بھی ضروری ہے کہ قوم رہبروں کی شکل میں آنے والے رہزنوں سے ہوشیار رہے اور ا س بات کا ایک مستقل منشور بنایا جائے کہ جمعہ کے خطبہ میں کیا کہا جائے گا۔ یہ اچھی بات ہے کہ تنظیم علی کانگریس کہ مطالبہ کے مطابق چئیرمین شیعہ وقف بورڈ نے اما باڑہ غفرانمآب میں ناجائز تعمیر کو فی الحال روک دیا ہے۔ مگر دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بات نہ ہو اور امام باڑہ غفرانمآب کا پورا حساب کتاب عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔نیز منشائے واقف کے مطابق امام باڑہ غفرانماب کی تولیت مجدد شریعت السید دلدار علی (غفرانماب) کے بڑے بیٹے کی ذریت کو بلا تاخیر منتقل کی جائے۔قوم چیرمین شیعہ وقف بورڈ کی احسان مند ہوگی اگر وہ اپنے دینی فریضہ کو پورا کریں اور سیاسی ہاتھوں نیز باطل طاقتوں کا کھلونہ نہ بنیں۔

ایک اور بات جو انتہائی قا بل تشویش ہے وہ یہ ہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے اکثر ممبران میٹنگوں میں حصہ نہیں لیتے اور ایسا کر کے وہ اس طبقہ کی ہمت افزائی کر رہے ہیں جو جو اوقاف خوروں کے مفاد کے لئے وقف بورڈ کا استعمال کرتا ہے ہم تمام ممبرانِ وقف بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا ناغہ تمام میٹنگوں میں شامل ہوں اور امام کی جائداد کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کریں۔ بصورت دیگر تنظیم علی کانگریس وقف بورڈ کے ایسے ممبران کے خلاف جو کہ سیاسی رہنما بھی ہیں اور جو عوام سے ووٹوں کے طلب گار رہتے ہیں آیندہ الکشن میں مہم چلانے پر مجبور ہو جائے گی خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی پلیٹ فارم سے کیوں نہ لڑ رہے ہوں۔

میٹنگ میں الیسع رضوی طاب ثراہ کی مولائے کائنات حضرت علیؑ کی یوم ولادت بہ سعادت کی سرکاری تعطیل کرانے کی کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے انکے لئے صورة فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔جناب اخترحسن رضوی صاحب ممبر شیعہ وقف بورڈ کے صاحبزادے ثاقب رضوی مرحوم کی ناگہانی وفات پر اظہار تاسّف کرتے ہوئے مرحوم کے والد کی گئی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی

No comments: