ALI CONGRESS
KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.
Mob. No.9415544115.
Ref.No............ Date............
برائے اشاعت
وقف مسجد شہدرہ کی سازش میں شامل افراد بے نقاب ہو چکے ہیں۔
اس سلسلہ میں عوام کو گمراہ کرنا اب نا ممکن۔تنظیم علی کانگریس۔
لکھنو18تنظیم علی کانگریس کی ایک محفل با سلسلہ ولادت با سعادت فاتح کوفہ و شام اور انقلاب کربلا کی نقیب جناب زینب ، فاتح کربلاامام حسینؑ، سید سجادامام زین العابدینؑ اورقران وفاسقائے سکینہ جناب عباس ؑ منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کربلا کے ان انقلابی شخصیات کی سیرت پر گہری روشنی ڈالتے ہوئے قوم سے انکے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی پرزور اپیل کی۔ خصوصی طور پر قوم کے قائدین،اکابرین اور ذمہ دارحضرات اور افراد سے تاکیدکے ساتھ مطالبہ کےا گےاکہ صرف منبر اور دیگر مقامات سے ان عظیم شخصےات کے محض چند واقعات بےان کر کے عوام کا دینی اور جزباتی استحصال کرنے کی روش کو ختم کر نابہت ضروری ہے۔اسلام کی ان مقدس ہستےوں کو صرف دین سے کمائی کا ذریعہ بنا لےا گےا ہے۔ منمبروں سے مولا عباسؑ کی اسلام اور مولا کے لئے وفاداری کا ذکر تو کرتے ہیں لیکن خود دین اور نواسہ رسول کے ساتھ غداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مولا کے نام پر وقف کی گئی املاک کی سودے بازی کرتے ہیں۔ قوم پر مسلت قےادت اور انکے ہاشیہ بردارکا اللہ ، رسولﷺ اور آمہؑ کی املاک مےں خرد برد کے تعلق سے مشکوک کردار عوام کے سامنے ظاہر ہوگیا ہے لہٰذاےہ لو گ ہر غےر اخلاقی عمل سے بھی پر ہےز نہیں کر رہے ہےں۔ عوام کے سامنے تنظیم علی کانگرےس نے مسلسل وقف شہدرا کی مسجد کی آراضی کا مسلہ پےش کےا تھا کہ ےہ آراضی قوم کے ہاتھ سے نکل گئی ہے، اور پوری قوم اس سازش میں شامل عناصرسے بخوبی واقف ہے اور اب اس سلسلہ میں عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔اس مسلہ پر جمعہ اور متعددمقامات سے مجرامانہ خاموشی اختےار کر نے کے بعد اب لب کشائی کسی بڑی سازش کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ مقررین نے شیعہ وقف بورڈ کے چےر مےن سے بھی مطالبہ کےا کہ مسجد شہدرہ کی آراضی، وقف امام باڑہ سجادیہ میں تعمیر ہورہے کامپلکس اور امام باڑہ غفرانماب مےں تعمیر ، قبروں کی قیمت اور منشہ واقف کے تعلق سے تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کرےں۔ اس سلسلہ مےں ان کے رشتہ داراورخود ساختہ قائد سمیت تمام متعلقہ افراد کے کردار کی جانچ کی جائے اورمناثب تو ےہ ہے کہ تمام امور اور نکات پر اےک white paper جاری کےا جائے۔جانچ کے بعد ذمہ دار افراد پر فرد جرم عائد کر کے مقدمات درج کرائے جائےں۔ اگر اےسا نہیں کےا گےا تو شیعہ وقف بورڈ کی املاک کی بربادی اورذاتی مفاد کے لئے استعمال کی راہ ہموار ہو تی رے گی، اور قومی اثاثہ اسی طرح برباد ہو تا رہے گا۔ مقررین نے ہر دوئی روڈ پر واقع ان تمام امام باڑوں کی آڈٹ اور جانچ کا مطالبہ کےا جن کی متولی شپ گزشتہ برسوں سے خودساختہ قائدسے منصوب ہے۔متولی شپ کی مدت کے تعلق سے اےک پالیسی مرتب ہونا بہت ضروری ہے، اسی طرح تنظیم علی کانگریس نے اےک شخص اےک وقف کے مطالبہ پر عمل نہ ہو نے کا نوٹس لےتے ہو ئے اس کو فوری طور پرلاگو کرنے کا مطالبہ کےا تاکہ کرپشن اور بدعنوانیوںپر قابو رکھا جا سکے۔آخرمیںاللہ سے تعلیمات اہلبیتؑ پر چلتے رہنے کی دعا کی گئی اور تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ ساز الحاج مرزا جاوید مرتضیٰ اور الیسع رضوی طاب ثراہ کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔
جاری کردہ
لائق علی
No comments:
Post a Comment