ALI CONGRESS
KALBE ABID PLAZA,CHOWK,LUCKNOW.
Mob. No.9415544115.
Ref.No............ Date............
برائے اشاعت
خیر کی شروعات اپنے وطن سے کریں: تنظیم علی کانگریس
شیعہ وقف بورد کے سلسلے میں اﷲ کا شکر ہے کہ تنظیم علی کانگریس نے اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کر دی ہے اور تمام حالات سے عوام بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف کسی صاحب نے جِس طرح اپنا سارا زور وقف بورڈ پر اپنے قبضے کو باقی رکھنے میں صرف کیا ہے اس سے انکا علمی، فکری، اور اخلاقی افلاس صاف واضح ہو جاتا ہے کیوں کہ انکے پاس اپنے حلقہ بگوشوں کو اپنے پاس جمع رکھنے کے لئے سوائے وقف بورڈ کے مقامات کے کچھ اور نہیں ہے۔ کاش کہ یہی کوششیں بجائے اپنے رشتہ داروںوحلقہ بگوشوں کی محبت میں اللہ اور اہلیبیت کی محبت میںان عبادت گاہوں کو وا گذار کرانے کے لئے کی گئی ہوتیں جو سرکار کے پاس قرق ہیں۔عزاداری جلوسوں کے لئے ہوتی توجو پچھلے کئی برس سے جولوسوں میں جو دشواریاں ہوتی ہیں وہ نہ ہوتیںاور جولوسوں میں اضافہ بھی ہو جاتا۔وقف سبطین آباد کی آراضی جو اب تک ایل ڈی اے کے قبضہ میں ہے اسکی واگزاری کے لئے کی ہوتی لیکن افسوس ائسا کچھ نہیں ہوا جس سے قوم و ملت کو فائدہ ہوتا۔
جنت ا لبقیع کے سلسلے میں جس بے شرمی کے ساتھ خاموشی اختیار کر رکھی گئی ہے وہ سخت تردد کی بات تھی مگر اﷲ کا شکر ہے کہ اب علماءکے کچھ طبقے اور عوام اس سلسلے میں بیدار ہو رہے ہیں۔تنظیم علی کانگریس اس سلسلے میں اپیل کرتی ہے کہ مشہور مقالے کے مطابق خیر سب سے پہلے اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے تمام علمائِ مذہب، حق، اور مومنین و مومنات سب سے پہلے اپنے شہر مےں محراب و منبر کو صیہونیت اور سعودیت کے چہیتے دوستوںکے چنگل سے آزاد کرائیں تاکہ انکا استعمال مسلمانوں کے پتلے جلوانے کے بجائے مسجد اقصیٰ اور جنت البقیع کی آزادی کے پیام کو عام کرنے کے لئے کیا جا سکے۔
ٓآخر میں جاوید مرتضیٰ صاحب طاب ثراہ اور الیسع رضوی صاحب طاب ثراہ کے لئے سورہ ¿ فاتحہ کی تلاوت کی گی ¿ی ایک بار پھر یہ کہا گیا کہ ان دونوںحق گو اور حقیقی محب اہلیبیت حضرات نے حق کی حمایت کرتے ہوئے شہادت حاصل کر لی اور ہم میں سے ہر ایک یہ تمنا کرتا ہے کے اس مبارک راہ میں اب کی اسی کی باری ہو۔ہمیں اﷲ کے وعدے پر پورا پورا یقین ہے اور ہم آخرت کی کامیابی کو ہی کامیابی سمجھتے ہیں او ر بس اسی کی تمنا کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment