Meeting of Ali congress

Meeting of Ali congress

LATE YASA RIZVI

LATE YASA RIZVI
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA

LATE ALHAJ MIRZA JAVED MURTUZA
MASTER MIND OF TAHREEK-E-AZADARI AND TAHREEK-E-TAHAFUZ-E-AUQAAF

Monday, April 12, 2010

MAULAN MEESAM ZAIDI ADDRESSING MAJLIS OF late YASA RIZVI

صرف امام حسینؑ نے فاسق و فاجر یزید کی بیعت کیوں نہیں کی؟مولانا میثم زیدی

لکھنو ¾۹اپریل۰۱۰۲ برائے ایصال ثواب تحریک عزاداری و تحفظ اوقاف کے منصوبہ سازوحق گو الیسع رضوی طاب ثراہ ایک مجلس عزا اندرون روضہ حضرت مسلم واقع رئیس منزل میں اہلہ محلہ کی جانب سے منعقد ہوئی جسکو آفتاب خطابت مولانا میثم زیدی صاحب نے خطاب کیا۔مولانا نے اپنی جامع تقریر میں لوگوں کو اس جانب متوجہ کیا کہ آخریزید اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ کیا وجہ تھی کہ صرف اور صرف امام حسین ؑ نے ہی کیوں یزید کی مخالفت کی؟جبکہ سارے مسلمان دیکھ رہے تھے کہ یزید کھلم کھلا شرعی احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شراب پی رہا تھا،کتّوںاور بندروں سے کھیلتا تھا،ریشم و سونا پہن رہا تھا اور نشے کی حالت میں نماز پڑھا رہا تھا اور مسلمان اسکے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے ۔اسلام کو مٹانے پر تلا تھالیکن کسی مسلمان میں اسکی مخالفت کرنے کی ہمت نہیں تھی کیونکہ اسکے پاس دولت،اقتدار اور طاقت تھی اور ہر شخص کو دولت ،منصب،عہدے چاہئے تھے یہی وجہ یزید کو طاقتور بنا رہی تھی لیکن مولا امام حسینؑ کو اپنے نانا کے دین سے محبت تھی اس لئے انہوں نے یزید کی بیعت نہیں کی اور اتنے مصائب برداشت کئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ شکست خوردہ گروہ کو لوگ چھوڑ دیتے ہیں جس طرح جناب حر اپنے ساتھیوں کے ساتھ یزیدی لشکر چھوڑ کر روز عاشور ہ لشکر حسینی میں شامل ہو گئے تھے لہٰذا مولا کی فتح کا اعلان تو صبح عاشور کو ہی ہو گیا تھا۔ ہالانکہ مولانانے کھل کر نہیں کہا لیکن انکی اس تقریر کو سن کر ائسا لگتا تھا جیسے وہ قوم کے موجودہ حالات کی جانب اشارہ کر رہے تھے کیونکہ آج بھی پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک دھرم گورو اور انکے ساتھیوں کے ذریعہ مولا کی املاک برباد ہو رہی ہے،محراب و منبر اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں لیکن سوائے چند لوگوں کے کوئی کھل کر مخالفت نہیں کر رہا ہے سب نے اقتدار اور طاقت کے ہاتھوں پر بیعت کر تے ہوئے مولا کی املاک کو لوٹنے والوں کی حوصلہ افضائی کرنے کے گناہ گار بن رہے ہیں ۔

یہ اطلاع ایس ۔ایچ۔رضوی نے دی۔

No comments: