Ahata Mirza Ali Khan,Lucknow-3
(برائے اشاعت)
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جد و جہد جاری رکھنے کا عزم؛
یوتھ علی کانگریس نے معصومہ عالم کا امام زمانہ کو پرسہ دیا
لکھنو ¾ ۹۱مئی پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے ماتمی جلوسوں اور عزاداری میں شرکت کرتے ہوئے یوتھ علی کانگریس نے امام زمانہؑ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مومنین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غم کو ہمیشہ شدت سے منایا کریں کیونکہ پیغمبر اسلام کو اپنی بیٹی سب سے زیادہ عزیز تھیں۔یوتھ علی کانگریس نے مومنین سے اپیل کی کہ وہ آل سعود سے بار بار مطالبہ کریں کہ جنت البقیع کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور ان مبینہ قائدین کی مذمت کی گئی جو اتحاد کے نام پر حق بات کہنے سے کترا رہے ہیں۔یوتھ علی کانگریس نے سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی حالت میں اہلیبیت کے مزارات مقدسہ کو بوسیدہ حالت میں نہیں رہنے دیا جائےگا اور ہم تا حیات اپنے اس مطالبے کو دہراتے رہیں گے ،جنت البقیع کی تعمیر نو کے بعد ہی مسلمانوں کے ان طبقات میں حقیقی معنی میں اتحاد پیدا ہو سکے گا جو رسول اکرم ﷺ کی بیٹی اور اہلیبیت اطہار میں سے چند کے مزارات کی مسماری کے بعد اب تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یوتھ علی کانگریس نے شیعہ تنظیموں،اداروں اور خود کو بڑی شخصیت سمجھنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کے معاملات میں انکی مجرمانہ خاموشی حد سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب عزادار خوب سمجھنے لگے ہیں کہ ذاتی مفادات کے لئے تو جلسے اور جلوس منعقد کرنے میں تاخیر نہیں کی جاتی اور اہلیبیت پراب تک روا مظالم کرنے والوں کی دل جوئی کےلئے اور وہابیوں کی حمایت کرتے ہوئے حق سے چشم پوشی کی جا رہی ہے۔
یوتھ علی کانگریس کی اس میٹنگ میں ان تمام اداروں بلخصوص مولانا عابد بلگرامی اور مولانا سیدمحمد میاں عابدی صاحب قُمّی کے تئیں شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ان ایام غم میں معصومہ عالم کے فضائل و مصائب کو عوام کے سامنے پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جنکی بے لوث کاوشوں سے عوام میں بیداری پیدا ہوئی اور شہزادی ¿ کونین جناب فاطمہ زہرا کی شہادت شایانِ شان طریقے سے مناتے ہوئے سوگوارانہ ماحول میں دن گزارے۔
جاری کردہ:منصور حسن
No comments:
Post a Comment